وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں، پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام 24 کروڑ عوام کا پروگرام، پاکستان کا دفاعی نظام جارحیت کیلئے نہیں، دفاع کیلئے ہے، پاکستان اپنے دفاع کیلئے مضبوط اقدامات کرتا رہے گا، نیشنل ڈیفنس کمپلیکس اور دیگر اداروں پر پابندی کا کوئی جواز نہیں، پاکستان کیخلاف مذموم سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کیلئے جانیں دے رہے ہیں، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، دہشتگردی کا خاتمہ کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے دونوں مذاکراتی کمیٹیاں ایسا حل نکالیں گی جو پاکستان کے بہتر مفاد میں ہوگا، مذاکرات کا مقصد یہی ہے کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کریں، قومی مفاد کو سامنے رکھ کر گفتگو ہوگی تو یکجہتی کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ کسی کی نیت پر شک نہیں، امید ہے دونوں پارٹیاں ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کریں گی۔
خاص خبریں
امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں، ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،وزیراعظم شہباز شریف
- by Daily Pakistan
- دسمبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 291 Views
- 1 سال ago

