وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ نے 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی منشور کو اپنایا۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن ہمیں فلسطینی عوام کی حالتِ زار کو نہیں بھولنا چاہیے، فلسطینیوں کو غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا سامنا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دن اقوامِ عالم کو یاد دلاتا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور اقدار کے تحفظ کی پاسداری کریں، دنیا کو اپنے دور کے سنگین ترین انسانی المیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں، دنیا کو فلسطین کے عوام کی جاری نسل کشی فوری بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کی فوری توجہ کی ضرورت ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس سال انسانی حقوق کے عالمی دن کا موضوع ہمارے حقوق، ہمارا مستقبل، ابھی، پاکستان کی حقوق کے فروغ کے لیے قانون سازی، پالیسی اور اقدامات کو عالمی طور پر سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے انسانی حقوق کے تحفظ کی قانون سازی کے لیے بہت سے اقدامات کیے، کمزور طبقات بشمول خواتین، بچے، بزرگ، ٹرانس جینڈرز، اقلیتوں اور معذور افراد کے حقوق آئین میں درج ہیں، انسانی حقوق کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خود مختار قومی کمیشن قائم کیے گئے۔
خاص خبریں
انسانی حقو ق کا عالمی دن ، فلسطینی عوام کو نہیں بھولنا چاہیے ،شہباز شریف
- by Daily Pakistan
- دسمبر 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 58 Views
- 1 ہفتہ ago