آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)کو صوبہ پنجاب میں تیل کی دریافت میں اہم کامیابی ہوئی ہے،تیل کی دریافت ضلع اٹک میں کمپنی آپریٹڈ ویل توت ڈیپ ون سے حاصل ہوئی ہے جہاں 5545میٹر گہرے توت ڈیپ ون ویل پر کام کا آغاز 25 دسمبر 2020 کو ہوا تھا،اوجی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی ۔ دریافت سے کمپنی کے ہائیڈروکاربن وسائل میں اضافہ ہوا ہے،دریافت تیل وگیس کے حوالے سے پاکستان کے مقامی وسائل پرانحصار میں مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔
دلچسپ اور عجیب
او جی ڈی سی ایل کو صوبہ پنجاب میں تیل کی دریافت میں اہم کامیابی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 572 Views
- 3 سال ago