کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ وہ بھی حجاب کرنا چاہتی ہیں لیکن اگر اُنہوں نے حجاب کرنے کا فیصلہ کیا تو اُن کا اداکاری کا کیریئر ختم ہوجائے گا۔حال ہی میں مائرہ خان نے ایف ایچ ایم پوڈکسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر، ناک کی سرجری اور شادی سمیت مخلتف موضوعات پر گفتگو کی۔اسی پوڈکاسٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ حجاب اور پاکستانی کلچر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے نظر آئیں۔مائرہ خان نے کہا کہ “ایک طرف کترینہ کیف بولڈ لباس میں ہیں اور دوسری طرف میں قمیض شلوار میں ملبوس ہوں تو لوگ مجھے چھوڑ کر کترینہ کیف کو دیکھنا پسند کریں گے”۔اداکارہ نے کہا کہ “اگر میں قمیض شلوار میں اپنی تصویر پوسٹ کروں گی تو اُس پر چند لائکس آئیں گے جبکہ اگر میں بولڈ لباس میں اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں گی تو اُس پر ہزاروں میں لائکس آئیں گے”۔اُنہوں نے کہا کہ “ہمارے لوگ اداکاراؤں پر اُن کے لباس کی وجہ سے تنقید بھی کرتے ہیں اور پسند بھی اُسی اداکارہ کو کرتے ہیں جو بولڈ لباس میں پہنتی ہے”۔مائرہ خان نے کہا کہ “ہم عرب ممالک کی بات کرتے ہیں، وہاں تو حجاب کا ہی کلچر ہے وہاں ایک نظام ہے کہ چاہے اداکارہ ہو، ماڈل ہو یا اینکر ہو، سب نے لازمی حجاب پہننا ہے جبکہ ہمارے یہاں پاکستان میں مِکس کلچر ہے”۔اداکارہ نے کہا کہ “ہم اداکارائیں ڈراموں میں حجاب نہیں کرسکتیں کیونکہ ڈراموں میں کردار ایسے ہوتے ہیں کہ ہمیں سر سے دوپٹہ اُتارنا پڑتا ہے
انٹرٹینمنٹ
"اگر حجاب کیا تو میرا کیریئر ختم ہوجائے گا”، مائرہ خان
- by Daily Pakistan
- جنوری 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 291 Views
- 1 سال ago