بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.6°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

عمران خان کا 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Wednesday, 10 January, 2024

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالا جیل راولپنڈی میں 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات کی سماعت کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 11 جنوری کو مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور مقدمات کی مزید سماعت 11 جنوری کو صبح دس بجے دوبارہ اڈیالہ جیل ہوگی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *