ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر اور رفقا کی وفات پر ایران میں روزہ5 سوگ ہے، ایرانی صدر اوررفقا کی تجہیزوتکفین کا آغاز آج تبریز سے ہوگا ۔ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر اور دیگر کی میتیں تبریز پہنچادی گئیں جہاں سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر شہیدوں کی میتوں کو تہران لے جایا جائے گا ۔جاں بحق افراد کی نمازجنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی ، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ابراہیم رئیسی کو جمعہ کو مشہد میں سپردخاک کیا جائے گا ، آیت اللہ آل ہاشم کی تدفین جمعہ کو تبریز میں کی جائے گی جبکہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر کی تدفین مراغہ شہر میں کی جائے گی۔ایرانی صدر و دیگر شہدا کی نمازجنازہ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ایرانی حکام کے مطابق آخری رسومات کے سلسلے میں ایران میں تعزیتی اجتماعات کاانعقاد کیاگیا، تہران،نجف، تبریز ودیگر شہروں میں سوگوار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ان اجتماعات کی چند تصاویر یہاں شیئر کی جارہی ہیں۔
پاکستان
ایران مں 5 روزہ سوگ ایرانی صدر کی آخری رسومات آج سے شروع ہوں گی
- by Daily Pakistan
- مئی 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 494 Views
- 7 مہینے ago