ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت ہاتھوں تاریخی ہار پر قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بھارت کے ہاتھوں تاریخی 228 رنز کی شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘جیت اور ہار مقابلے کا حصہ ہے لیکن جیت کے حصول کیلئے نہ لڑنا افسوسناک ہے، بھارت نے پاکستان کیخلاف میچ میں ہر شعبہ میں بہترین کار کردگی دکھائی’۔سابق کپتان نے ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اگلے میچ میں اچھی کاردکرگی دکھا سکتے ہیں، میچ میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کرنے پر شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کو سینچریاں چڑنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی تھی۔پاکستان کی ون ڈے میں یہ دوسری بدترین شکست ہے اس سے قبل سری لنکا نے 2009 پاکستان کو 234 رنز سے ہرایا تھا۔واضح رہے کہ اسی میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے شاندار سینچری بناکر تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔
کھیل
ایشیاکپ؛ بھارت کیخلاف تاریخی شکست پر آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 361 Views
- 2 سال ago