پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدالتی احکامات پر مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں رہنما تحریک انصاف مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیا تھا۔اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
پاکستان
ایف آئی اے نے مونس الہٰی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو مراسلہ بھیج دیا
- by Daily Pakistan
- جنوری 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 389 Views
- 1 سال ago