اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے آئینی ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا، جس کے بعد کوئی بھی امیدوار بیک وقت دو حلقوں پر الیکشن میں حصہ لے سکے گا جبکہ اس سے زائد پر پابندی ہوگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے آئینی ترمیمی بل2023 منظور کر لیا۔ آئینی ترمیمی بل کے تحت آئین کے آرٹیکل223میں ترمیم تجویز کی گئی،کوئی بھی امیدوار بیک وقت قومی اور صوبائی اسمبلی پر زیادہ سے زیادہ دو نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اہل ہوگا۔ کسی بھی امیدوار کے دو سے زیادہ حلقوں میں الیکشن لڑنے پر ممانعت ہوگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک کی زیرصدار ت ہوا۔ جس میں جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولاناعبدالاکبر چترالی کی جانب سے پیش کی گئی آئین کے آرٹیکل223 میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان
ایک امیدوار کو صرف 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی آئینی ترمیم منظور
- by Daily Pakistan
- جولائی 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 453 Views
- 3 سال ago

