دنیا

برطانوی یونیورسٹی کے 4 طلبا المناک حادثے میں جاں بحق

برطانوی یونیورسٹی کے 4 طلبا المناک حادثے میں جاں بحق

برطانیہ کی ایسیکس یونیورسٹی کے 4 طلبا المناک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔گزشتہ ہفتے کولچسٹر میں میگڈلین اسٹریٹ پر پیش آنے والے حادثے میں گاڑی عمارت سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والے طلبا کی شناخت 22 سالہ میکائل بیلی، 21 سالہ ایوا ڈارولڈ-چیکایا، 24 سالہ انتھونی ہیبرٹ اور 22 سالہ دالجنگ وول کے ناموں سے ہوئی ہے۔ایسیکس پولیس کے مطابق، چاروں افراد کو جائے حادثہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے