بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 28 November 2026 | پاکستان: 19 جمادی الثانی 1448

وقت لگے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائیگا،چیف جسٹس یحیی آفریدی

Monday, 3 February, 2025

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کا کہنا ہے کہ میں چیف جسٹس پاکستان ہوں، ہائی کورٹ کے ججز کے پاس بھی گپ شپ لگانے جاں گا، وقت لگے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں، اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں اسکول بھیجا جاتا ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں، میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ججز کی ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک بلوچی بولنے والا جج آیا اور سندھی بولنے والا جج آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق پورے ملک کا ہے، آرٹیکل 200 کے تحت اچھا اقدام ہے، مزید ججز بھی دیگر صوبوں سے آنے چاہئیں۔چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش کر بھی رہا ہوں اور مزید بھی کروں گا،تمام ججز سے گپ شپ لگاں گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *