بشام میں خودکش دھماکے کے ذریعے چینی انجینئرز پر حملے کے حوالے سے پولیس نے دوسری رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کردی۔رپورٹ کے مطابق بظاہر چینیوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف تھی بم پروف نہیں، جاں بحق چینی شہریوں میں ایک خاتون انجینئر بھی شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے حادثہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کرلی گئی ہے، تھانہ بشام تقریباً 6 کلومیٹر اور داسو ڈیم جائے وقوعہ سے 77 کلومیٹر دور ہے۔رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی۔ خودکش دھماکے کے باعث بس 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے۔واقعے کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں نے خودکش حملہ آور کے زیر استعمال گاڑی کے پرزے بھی برآمد کر لیے ہیں۔
پاکستان
بشام خودکش دھماکہ ، چینیوں کو لے جانیوالی گاڑی بلٹ اور بم پروف نہیں لگتی ، رپورٹ
- by Daily Pakistan
- اپریل 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 263 Views
- 8 مہینے ago