پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ انڈر ٹریننگ سے مذاکرات نواز شریف کے لیول کا نہیں۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف انڈر ٹریننگ کے ساتھ مذاکرات کرنے کی سطح پر نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول انڈر 19 کھلاڑی ہیں، ان کے والد نے کہا ہے کہ وہ اس وقت ٹریننگ کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے پارٹی قائد کا نام احترام سے لینے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنی زبان ٹھیک نہ کی تو جواب دینا جانتے ہیں۔واضح رہے کہ اپنے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کے قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پر آکر ملکی مسائل سے متعلق مناظرے کا چیلنج دیا تھا۔
پاکستان
بلاول انڈر 19 کا کھلاڑی ہے ان کے والد کہہ چکے ہیں کہ ابھی اس کی تربیت ہورہی ہے ، احسن اقبال
- by Daily Pakistan
- جنوری 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 313 Views
- 12 مہینے ago