اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم اور وزراءبلوچ طالب علم عدم بازیابی کیس کا جواب نہیں دے سکتے تو انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔بلوچ طلباءعدم بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عدالتی طلبی کے باوجود دوسری بار پیش نہیں ہوئے۔ انہیں اس لیے بلایا گیا کہ وہ جوابدہ ہیں، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی سرکاری ملازمین ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ تمام افسران جوابدہ ہیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ہمارے ملک کے شہریوں کی بازیابی میں 2 سال لگے۔ نگران وزراء، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ کہاں ہیں؟اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ 12 لاپتہ طلبہ ابھی تک بازیاب نہیں ہوئے، جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق 8 طلبہ بازیاب نہیں ہوئے۔
پاکستان
خاص خبریں
بلوچ طلبہ بازیابی کیس ، وزیراعظم جواب نہیں دے سکتے تو انہیں ہٹا دینا چاہیے ، عدالت
- by Daily Pakistan
- فروری 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 510 Views
- 10 مہینے ago