بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

ساڈا حق ایتھے رکھ ، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے ، علی امین گنڈا پور

Monday, 19 February, 2024

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے خیرات نہیں مانگوں گا، ”صدا حق آتا ہے“ میرا نعرہ ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لیگل ٹیم پارٹی میں شمولیت کے معاملے کو دیکھ رہی ہے، پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ معاشی بحران کے خاتمے، نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دینے کے لیے اقدامات کریں گے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، وکیل کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور ایک مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے آئے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، عبوری ضمانت منظور کی جائے اور درخواست کو آج سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *