بنگلہ دیشی آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا ۔آرمی چیف وقار الزماں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مخلوط حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا ، بنگلہ دیش کے تمام فیصلے فوج کریگی ، بنگلہ دیشی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے ۔بنگلہ دیشی آرمی چیف نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔ بنگلہ دیش میں عوامی احتجاج کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد نے عہدے سے استعفی دے دیا اور ڈھاکا میں اپنی رہائش گاہ سے بھارت روانہ ہو گئی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی آرمی چیف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیے ، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سمیت بڑی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی گئی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشں میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد مظاہروں میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ، بنگلہ دیش کیمقامی میڈیا کے مطابق ان جھڑپوں میں 14 پولیس افسران سمیت 95 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مجموعی طور پر حکومت مخالف احتجاج سے اب تک 300 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دنیا
بنگلا دیش کے آرمی چیف کا عبوری حکومت بنانے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- اگست 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 444 Views
- 5 مہینے ago