بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان نہم جماعت 2022 کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ لڑکیوں نے لڑکوں پر برتری کو قائم رکھتے ہوئے نمایاں شرح کامیابی حاصل کی کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحانات 2022 میں جماعت نہم کیلئے 122309 امیدواران نے داخلہ بھجوایا تاہم 120365 امیدواران نے جماعت نہم کے امتحانات میں حصہ لیا جبکہ امتحانات میں 59954 طلبا جبکہ 60411 طالبات شامل ہوئیں، ریگولر امیدواران کی تعداد 109066 اور پرائیویٹ امیدواران کی تعداد 11299 تھی، امتحانات میں 54882 امیدواران کامیاب اور 65468 فیل ہوئے ہیں اس طرح جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 45.6 فیصد رہا، طالبات کی شرح کامیابی 54.32 فیصد جبکہ طلباء کی کامیابی کی شرح 36.81 فیصد رہی۔ ترجمان راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے نتائج تعلیمی بورڈ کی ویب سائیٹ www.biserawalpindi.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں
خاص خبریں
علاقائی
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان نہم جماعت 2022 کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 775 Views
- 3 سال ago