نئی دہلی: بھارت کی ایک یونیورسٹی میں طالبات کے شدید احتجاج کے بعد پروفیسر پر جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی شہر کے ایک تعلیمی ادارے کے اسسٹنٹ پروفیسر پر سابق طالبہ نے جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ طالبہ کی شکایت سامنے آنے کے باوجود اسسٹنٹ پروفیسر ہری پدمن کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔ویمن کمیشن میں 90 طالبات نے پروفیسر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی تھی جبکہ جنسی ہراسگی کے خلاف 200 سے زائد طلبہ اور طالبات پچھلے کئی روز سے احتجاج کررہے تھے۔ویمن کمیشن نے طالبات کے پروفیسر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کو گمراہ کن مہم قرار دیا تھا۔
دنیا
بھارت؛ طالبات کے شدید احتجاج پر پروفیسر کیخلاف جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج
- by Daily Pakistan
- اپریل 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1248 Views
- 3 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
