کھیل

بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ زیاہ وزن کے باعث پیرس اولمپکس کے فائنل سے باہر

بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ زیاہ وزن کے باعث پیرس اولمپکس کے فائنل سے باہر

بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کو زیادہ وزن کے باعث پیرس اولمپکس کے فائنل سے ڈِس کوالیفائی کردیا گیا۔ ونیش پھوگٹ نے گزشتہ روز 50 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، اب وہ زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے نااہل ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ونیش پھوگٹ کا وزن مطلوبہ حد سے زیادہ پایا گیا۔ انہوں نے اپنا وزن نیچے لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جس کے لیے خاتون ریسلر نے کھانا چھوڑا اور دوڑ بھی لگائی۔بھارتی حکام نے اولمپک کمیٹی سے مزید وقت بھی مانگا تھا لیکن ان کی یہ کوششیں رائیگاں گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کوچ نے انکشاف کیا ہے کہ بدھ کی صبح ونیش پھوگٹ کا وزن صرف 100 گرام زیادہ پایا گیا، اگرچہ مارجن چھوٹا تھا لیکن قوانین استثنی کی اجازت نہیں دیتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ونیش پھوگٹ عام طور پر 53 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیتی ہیں لیکن پیرس اولمپکس کے لیے انہوں نے اپنا وزن کم کر کے 50 کلو تک کرلیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے