کوئٹہ: تربت میں ایک گھر میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کیچ کے علاقے تربت میں سیٹلائٹ ایریا میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔مزدور مقامی ٹھیکے دار کے ہاں تعمیراتی کاموں کے لیے مزدوری کا کام کررہے تھے ۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
علاقائی
تربت؛ گھر میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، 2 زخمی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1171 Views
- 1 سال ago