اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین بجے بانی پی ٹی آئی کو توہینِ عدالت کیس عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی کو لے کر آئیں وہ اپنے وکلا کے ساتھ میٹنگ کر لیں گے، آپ یہ کہہ رہے ہیں حکومت ایک نوٹیفکیشن سیانصاف کی فراہمی کا عمل روک سکتی؟اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ عدالت کی سماعتیں نہیں ہو رہی تھیں اس لیے ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کہہ رہا ہے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، میں یہ نہیں کہہ رہا نوٹیفکیشن درست ہے یا نہیں اس کے لیے تو ان کو الگ سے پٹیشن دائر کرنا پڑے گی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات سے انکار عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، حکومت پنجاب نے توہینِ عدالت کی اگر روکا ہے تو، کہاں ہے نوٹیفکیشن۔پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن عدالت پیش کر دیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ یہ تو21 سے25 تک کا نوٹیفکیشن ہے پہلے والا بھی دکھائیں، وزارت داخلہ کی رپورٹ دیں اور بتائیں کہ کیا سیکیورٹی ٹھریٹس ہیں۔اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ 3 اکتوبر کے بعد سیکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے پابندی لگی۔جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ عدالت سیکیورٹی تھریٹس کو نہیں مانتی، وکلا کو بھی نہیں ملنے دیا گیا، یہ توہین عدالت ہے، ابھی کیا پوزیشن ہے، آپ آج کی تاریخ میں عمل کریں۔اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ 25 اکتوبر تک کا نوٹیفکیشن ہے۔
پاکستان
جرائم
توہین عدالت کیس ، آج 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنیکاحکم
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 124 Views
- 2 مہینے ago