بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

جسٹس منصور علی شاہ کی مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے معذرت

Thursday, 24 October, 2024

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر معذرت کی ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے نیا خط 23 اکتوبر کو لکھا تھا۔خط میں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی لکھا تھا ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بینچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام ہمارے اعمال کو دیکھ رہے ہیں اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔جسٹس منصور علی شاہ کے خط میں سر تھامس مور کے الفاظ بھی لکھے گئے ہیں۔پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے چیف جسٹس کو خط لکھا گیا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں