اکستان کے بعد جاپان کو بھی شدید بارشوں نے اپنےزیر تسلط لے لیا ملک کے مختلف حصوں بالخصوص شیزوکا صوبے میں موسلادھار بارشوں نے نظام ِ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا جاپان میں موسلادھار بارشوں کے باعث 4 لاکھ 8 ہزار 933 افراد کو نقل مکانی کرنے کا کہا گیا ہے تو تیز رفتار ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ملک کے مختلف حصوں بالخصوص شیزوکا صوبے میں موسلادھار بارشوں نے نظام ِ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔اعلان کیا گیا کہ دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ہماماتسو شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔5ویں درجے کی سیکیورٹی وارننگ جاری کرنے والے مقامی حکام نےعوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیلاب کے خطرے کے خلاف عمارتوں کے اونچے حصوں اور بالائی منزلوں پر جائیں۔شدید بارشوں نے جاپان میں نقل و حمل کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ متاثرہ علاقوں کو ٹرین کے سفر روک دیے گئے ہیں۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے خطرناک علاقوں کے مکینوں کو ممکنہ انخلاء کے احکامات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
خاص خبریں
دنیا
جاپان میں موسلادھار بارشوں نے نظام ِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 634 Views
- 2 سال ago