جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اعظم ورسک روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر جان کی باز ہار گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 شہری مصطفی اور یونس جبکہ ایک پولیس اہلکار عثمان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے وانا اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے مزید کی تحقیقات جاری ہیں۔
خاص خبریں
جنوبی وزیرستان میں گاڑی پرفائرنگ ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق
- by Daily Pakistan
- نومبر 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 119 Views
- 2 مہینے ago