دنیا

خطے میں کشیدگی امریکہ اور یورپ کے مفاد میں نہیں ، ایرانی صدر

خطے میں کشیدگی امریکہ اور یورپ کے مفاد میں نہیں ، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود البدزکیان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور خونریزی نہیں چاہتا، ایران خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، خطے میں کشیدگی بڑھانا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی کوشش کی تو ایران کا ردعمل سخت اور مضبوط ہوگا۔مسعود المبیکیان نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے معزز مہمان کو شہید کرکے کشیدگی کا آغاز کیا، اسرائیل خطے میں کشیدگی کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانا امریکہ اور یورپ کے مفاد میں نہیں ہے، یورپی ممالک اور امریکہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے جرائم کو روکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے