پاکستان خاص خبریں علاقائی

دریائے سواں راولپنڈی اسلام آباد کیلئے خطرہ ہے،اسے نہ بچایا گیا تو یہ سب کچھ بہا لے جائے گا ایس کے نیازی

چیف ایڈیٹرپاکستان گروپ آف نیوزپیپرزو سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ ایٹمی ملک کے سربراہ کی آڈیو لیک ہونا تشویشناک

چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آ ف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ آڈیو لیک س خطرناک،ملکی سلامتی پر حملہ ہے،جتنیبھی لیکس آجائیں ووٹ بینک عمران خان کا ہے،لوگ عمران خان کیخلاف بات ماننے کو تیار نہیں،آج انتخابات ہوتے ہیں تو عمران خان دوتہائی اکثریت حاصل کریگا،راولپنڈی اسلام آباد کیلئے خطرہ ہے،اسے نہ بچایا گیا تو یہ سب کچھ بہا لے جائے گا،اسحاق ڈار ملکی معیشت کیلئے بہتری کی امید ہیں،ڈالر نیچے اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ آڈیو لیکس میں ملوث افراد نے ملک کیساتھ غداری کی،آڈیولیکس معاملات مزید خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، دریائے سواں کے اطراف جان بوجھ کر انکروچمنٹ کرائی گئی،سب کو جاگنا ہو گا،اداروں نے آنکھیں بند کی ہو ئی ہیں،پنجا ب حکومت کو ایکشن لینا چاہئے،اسحاق ڈار کو معیشت پر عبور حاصل ہے،نوازشریف کو بھی ملک واپس آجانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آ ف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیکس خطرناک،ملکی سلامتی پر حملہ ہے،اسکی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں،انھوںنے کہا کہ جتنی بھی لیکس آجائیں ووٹ بینک عمران خان کا ہے،اس وقت لوگ عمران خان کیخلاف بات ماننے کو تیار نہیں،اگر آج انتخابات ہوتے ہیں تو عمران خان دوتہائی اکثریت حاصل کریگا،ایس کے نیازی نے گفتگو کے دوران اعلی ٰحکام کی توجہ موسمیاتی تبدیلی اور دریائے سواں کے تجاوزات کے باعث سکڑ جانے پر دلواتے ہوئے کہا کہ دریائے سواں راولپنڈی اسلام آباد کیلئے خطرہ ہے،اسے نہ بچایا گیا تو یہ سب کچھ بہا لے جائے گا،ہم ہر روز آواز بلند کر رہے ہیں ،یہ پروگرام سچی بات ہے اور ہم سچی بات کرتے رہیں گے،چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی نے کہا کہ اسحاق ڈار ملکی معیشت کیلئے بہترچوائس ہیں انکے آنے سے معاشی بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے،ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے،چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ایف بی آر کیخلاف سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے زبردست فیصلہ سنایا،اچھے لوگ موجود ہیں جس کی وجہ سے سسٹم میں بہتری کی امید ہے۔مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ اعجاز الحق نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے معاملات ایسے ہوتے ہیں جنہیں منظرعام پر نہیں آنا چاہیے،آڈیو لیکس میں ملوث افراد نے ملک کیساتھ غداری کی،آڈیولیکس معاملات مزید خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،آنے والے دنوں میں اس طرح کے معاملات کے تدارک کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے اندر دہشتگردی ہورہی ہے،موجودہ حالات اور آڈیو کالیکس ہونے کے پیچھے سازش ہے۔اعجاز الحق نے مزید کہا کہ ایک تو ملک میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے،دوسرا آبی گزرگاہوں پر بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔دریائے سواں کے اردگرد غیر قانونی تعمیرات قائم ہو گئیں ہیں، دریائے سواں کے اطراف جان بوجھ کر انکروچمنٹ کرائی گئی،سب کو جاگنا ہو گا،اداروں نے آنکھیں بند کی ہو ئی ہیں،پنجا ب حکومت کو ایکشن لینا چاہئے۔اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں پر اربوں کے کیسزتھے وہ آج اقتدار میں ہیں،چھوٹی چھوٹی باتوں پر کسی کو نااہل نہیں کیا جاسکتا،نوازشریف کو بھی ملک واپس آجانا چاہیے،نوازشریف آنے میں جنتی دیر لگائیں گے اتنی ان کیلئے مشکلات بڑھیں گی، لوگوں کے کیسز کئی دہائیوں تک لٹکائے جاتے ہیں،عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد بھی ضروری ہے۔ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو اسحاق ڈار بہتر طریقے سے چلائیں گے،اسحاق ڈار مالیاتی اداروں کیساتھ بہتر طریقے سے ڈیل کریں گے،2013میں بھی اسحاق ڈار نے مالی بحران کو بہتر طریقے سے سلجھایا تھا،سیلابی صورتحال کے بعدآئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی کی امید ہے،آنے والے دنوں میں ڈالر کے ریٹ میں مزیدکمی آئے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے