پاکستان

دو ہفتوں میں تحریک انصاف احتجاج کی کال دے گی، فواد چوہدری

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں مداخلت کا لفظ نہیں: فواد چوہدری کا اعتراف

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو دو ہفتوں میں احتجاج کی کال دیں گے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہےجبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے سیلاب سے بہتر نمٹا ہے۔پاکستان میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔مختلف شہروں میں کریانے کی دکانوں پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں، کراچی کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ایک اور معاشی عدم استحکام ملک میں آرہا ہے، فوری انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔پورے ملک کی تنظیموں کو کال دے دی گئی ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف باہر نکلیں ، الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو دو ہفتوں میں احتجاج کی کال دیں گے۔
دوسری جانب شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک نازک ترین اقتصادی بحران میں داخل ہوچکاہے اس لیے عام انتخابات ہی واحد حل ہے۔حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ان سے ملک بالکل نہیں چل رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے