روز ایکسل ٹی وی کے افتتاح کے موقع پر پاکستان گروپ آف نیوز پیپر کے چیف ایڈیٹر وروز نیوز نیٹ ورک کے سی ای او ایس کے نیازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرنا چا ہیے کیونکہ دنیاوی میدان میں ترقی کیلئے تعلیم کا حصول نہایت ضروری ہے۔انہوں نے اپنے تیسرے ٹی وی چینل روز ایکسل ٹی وی کے افتتاح کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ اخلاق ہے جس میں زندگی کی تمام شعبوں میں رہنمائی فراہم کی ہے حدیث نبویؐ ہے کہ ”علم کا حصول ہر مسلمان مردوعورت پر فرض ہے“ اسی طرح ایک اور حدیث میں آپ ؐ نے فرمایا ہے کہ علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ایس کے نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا میں جتنی بھی قوموں نے ترقی کی ہے وہ محض علم کی بدولت انہیں حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دور سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کا چل رہا ہے۔دنیا کے تقاضوں کے ہم آہنگ چلنے کیلئے ہمیں ملک میں سو فیصد خواندگی کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام تک تعلیم اور صحت کی سہولت پہنچانے کی خواہش شروع دن سے میرے دل میں تھی۔آج روز ایکسل ٹی وی کے آن ایئر جانے کے موقع پر اللہ نے یہ بھی پوری کردی۔انہوں نے کہا کہ روز ایکسل ٹی وی کے ذریعے ملک کے دور افتادہ مقامات پر بیٹھے ان افراد کیلئے ایک مشعل راہ ثابت ہوگا جو تعلیم حاصل نہیں کرپائے۔انہوں نے کہا کہ روز ایکسل ٹی وی جدید علوم و فنون کو پھیلانے کا سبب بنے گا۔
پاکستان
خاص خبریں
روز ایکسل ٹی وی کی افتتاح کے موقع پر ایس کے نیازی کا خصوصی پیغام
- by Daily Pakistan
- دسمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 652 Views
- 2 سال ago