سابقہ اداکارہ نور بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ میری زندگی میں بڑی تبدیلی اس وقت آئی جب میرا دل بہت بری طرح ٹوٹا اور پھر میں نے فلمی دنیا کو چھوڑ کر اللہ کے حکم کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔نور بخاری نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے روحانی سفر کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ اللہ نے مجھے اس وقت بھی سب کچھ دیا جب میں بہت کچھ غلط کر رہی تھی اور اس کے حکم پر نہیں چل رہی تھی۔سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ میں ذاتی زندگی میں ایک مشکل دور سے گزر رہی تھی تو میری بہن مجھے ڈاکٹر محمد جاوید کے پاس لے کر گئی جہاں میری تھراپی ہوئی اور میں دوبارہ خوش رہنے لگی۔انہوں نے بتایا کہ پھر ایک چیز سے میرا دل بری طرح ٹوٹا اور میں نے اللہ سے جڑنے کا فیصلہ کیا، میں نے سوچا کہ میں نے اپنے گھر والوں، دوستوں اور شوہر سمیت سب کو خوش رکھنے کی کوشش کی لیکن اس سب کے باوجود بھی میں کچھ ٹھیک نہیں ہو رہا تو پھر میں نے اللہ سے جڑنیکا فیصلہ کیا۔نوری بخاری نے مزید بتایا کہ میں اللہ کی تلاش میں پر جگہ گئی، مجالس میں بھی گئی اور روحانی ہستیوں کے پاس بھی گئی لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ مجھے اللہ ڈاکٹر جاوید سے ملا ہے تو پھر میں دوبارہ ان کے پاس گئی اور کہا مجھے اللہ چاہیے اور وہیں سے پھر دین کی طرف میرے سفر کا آغاز ہوا۔انہوں نے بتایا کہ میرے لیے اللہ سے جڑنا ایک خوبصورت احساس ہے لیکن سب سے بڑا خزانہ یہ ہے کہ اللہ انسان کو حضرت محمد ۖ اور اہلِ بیت کی محبت سے نواز دے کیونکہ انسان کو یہ محبت ملنے کے بعد ہی سمجھ آتی ہے کہ دنیا کو بنائے جانے کا مقصد کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
زندگی میں بڑی تبدیلی اس وقت آئی جب دل بہت بری طرح ٹوٹا، نور بخاری
- by Daily Pakistan
- اگست 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 404 Views
- 4 مہینے ago