ڈیرہ اسماعیل خان:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں مخلوط حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحر یک انصاف کے چیئرمین نے چین کو اتنا ناراض کردیا تھا کہ اگر بتا دوں تو سب حیران ہوجائیں گے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔مخلوط حکومت نے دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں کو التوا میں ڈالے رکھا،معیشت کا بیڑہ غرق کردیا جس سے ترقی اورخوشحالی رک گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک بھی ناراض کردیئے گئے تھے عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ کر پیسے اپنی جیب میں ڈال لئے اور ملک کو بدنام کیا۔مخالفین پردن رات الزام تراشی اور دشنام طرازی کی جاتی ہے۔
پاکستان
سابق حکومت نے اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں کو التوا ء میں ڈالے رکھا،شہباز شریف
- by Daily Pakistan
- دسمبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 847 Views
- 2 سال ago