عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے ڈیجیٹل دہشت گردی ہورہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں، کوئی ملک ایسے نہیں چلتا جیسے ہم پاکستان کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گی۔لاہور ہائیکورٹ نے وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو پر کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سوشل میڈیا کے حوالے سے قوائد و ضوابط طلب کر لیے جبکہ عدالت نے 5 اگست کو تفصیلی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کی تشہیر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری اور ایف آئی اے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید نے ایکس پر عظمی بخاری کے خلاف ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی، عدالت فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرے۔
پاکستان
سوشل میڈیا کے ذریعے ڈیجیٹل دہشتگردی ہورہی ہے ،ریاست بھی محفوظ نہیں ، عظمیٰ بخاری
- by Daily Pakistan
- اگست 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 224 Views
- 3 مہینے ago