سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو پی پی 32 گجرات کی حد تک الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپر پر پرویز الٰہی کا نام اور انتخابی نشان چھاپنے کی ہدایت کی جس پر پرویز الٰہی دیگر تمام حلقوں سے دستبردار ہوگئے۔
پاکستان
سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
- by Daily Pakistan
- جنوری 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 678 Views
- 10 مہینے ago