راولپنڈی:محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد عرف محمد نبی سمیت دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔دہشتگرد کمانڈر خالد عرف محمد نبی نے جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا۔دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جو راولپنڈی میں تخربیبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔دوسری کارروائی میں سی ٹی ڈی پنجاب نے سول حساس ادارے کے تعاون سے داعش کے دہشتگرد فاروق عباس سکنہ پشاور کو دھماگا خیز مواد سمیت گرفتار کیا۔
پاکستان
جرائم
سی ٹی ڈی پنجاب کی کارورائی،داعش کمانڈر سمیت2دہشتگرد گرفتار
- by Daily Pakistan
- نومبر 23, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1109 Views
- 2 سال ago