سیلاب مزید 12 جانیں نگل گیا۔ جاں بحق افراد کی تعداد 1355 ہو گئی۔ 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ تھم نہ سکا۔ بری ، بحریہ اور فضائیہ کے امدادی آپریشن جاری ہیں۔ نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے، 2 زخمی ہوئے ۔ زیادہ تر اموات بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہوئیں۔ اب تک مجموعی طور پر 1355 افراد جاں بحق اور 12722 زخمی ہو چکے ہیں۔
این ایف آر سی سی کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 3 ہزار 879 سیلاب میں محصور افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ ریلیف کیمپس اور امدادی اشیاء جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں۔ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے 147 ریلیف کیمپس، 284 امدادی اشیاء کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں۔
پاک بحریہ نے ملک بھر میں 4 فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سینٹرز، 6 مرکزی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے۔ پاک بحریہ نے دو خیمہ بستیاں قائم کیں، جہاں 3 ہزار سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ پاکستان نیوی کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں 10 اضلاع میں تعینات ہیں۔
این ایف آر سی سی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیاروں، ہیلی کاپٹرز نے 1521 افراد کو بچایا ہے۔ پاک فضائیہ نے ایک لاکھ 65 ہزار 357 فوڈ پیکٹ اور ایک لاکھ 57 ہزار 204 لٹر پانی تقسیم کیا۔ اسکے علاوہ پاک فضائیہ نے 19 خیمہ بستیاں قائم کرکے 16 ہزار 695 افراد کو رہائش فراہم کی۔
پاکستان
سیلاب سے مزید 12 افراد جاں بحق
- by Daily Pakistan
- ستمبر 8, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 695 Views
- 2 سال ago