کولکتہ: شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شوہر نے بیوی کو چاند پر پلاٹ خرید کر دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے ضلع جھرگرام کے رہائشی سنجے مہاتو نے چاند پر ایک ایکٹر زمین 10 ہزار روپے میں خرید کر اپنی بیوی کو تحفے میں دے دی۔ انہوں نے یہ تحفہ شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دیا۔سنجے کے مطابق اہلیہ سے چاند لا کر دینے کا وعدہ کیا تھا جو پلاٹ کی صورت میں پورا کردیا۔ ایک دوست کی مدد سے چاند پر پلاٹ ’ لونا سوساٹئی انٹرنیشنل سے ایک سال انتظار کرنے کے بعد خریدا۔ انہوں نے پلاٹ کی رجسٹری بھی دکھائی۔کہکشاں میں کسی بھی چیز کو اپنی ملکیت میں رکھنا ناممکن ہے لیکن انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹس پھر بھی چاند کے ٹکڑے لوگوں کو فروخت کرتے رہتے ہیں۔راجستھان کے ایک رہائشی نے 2020 میں اپنی شادی کی سالگرہ پر اپنی بیوی کو چاند پر تین ایکڑ کا پلاٹ تحفے میں دیا تھا۔اس سے قبل بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے بھی 2018 میں چاند پرایک ٹکڑا خرید نے کا دعویٰ کیا تھا۔
دلچسپ اور عجیب
شادی کی سالگرہ، شوہر نے بیوی کو چاند پر پلاٹ کا تحفہ دے دیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 8, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 490 Views
- 1 سال ago