: وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ و چئیر پرسن بینظیر انکم سپوٹ پروگرام شازیہ عطا مری کی سوشلسٹ انٹرنیشنل (SI) میڈرڈ سپین میں منعقدہ 26ویں کانگرس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر شازیہ مری نے کانگریس کے شرکاء کو پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کانگرس کے مندوبین کو بتایا کہ سیلاب سے پاکستان کے 90 سے زائد اضلاع متاثر ہوئے، صوبہ سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب میں 33ملین افراد متاثر ہوئے اور 1700افراد جانبحق ہوئے اور معشیت کو 40ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ پاکستان کی مندوب وفاقی وزیر شازیہ مری کی بریفننگ کی روشنی میں سوشلسٹ انٹرنیشنل (SI) نے پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جو موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔سوشلسٹ انٹرنیشنل کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے عوام بالخصوص سب سے زیادہ غربت زدہ افراد کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامناہے جس کے لیے عالمی برادری کو پاکستان بھر پور حمایت و مدد ملتی رہنا چاہیئے۔
اعلامیہ میں اس امر پر زور دیا گیا کہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ سے انصاف پر مبنی ایک ایسا لائحہ عمل طے کرے جس کے تحت تمام اقوام عالم کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے میں متناسب مدد فراہم کی جا سکے۔
پاکستان
خاص خبریں
شازیہ مری کی میڈرڈ میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی پر چھبیسویں سوشلسٹ انٹرنیشنل کی کانگریس میں شرکت
- by Daily Pakistan
- نومبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 820 Views
- 2 سال ago