ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی نئی ویب سیریز ’فرضی‘ کا سین کاپی کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اسے شاہد کپور اور وجے سیتھوپاتھی کی ویب سیریز ’فرضی‘ کا ایک سین کاپی کرتے دیکھا گیا۔پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے یوٹیوبر جورآور سنگھ کالسی کو فرضی کا سین کاپی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی چلانے اور سڑک پر نوٹوں کی بارش کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔وائرل ویڈیو میں جورآور سنگھ کو اپنے دوست کے کہنے پر گاڑی کی ڈِگی کو کھول کر سڑک پر جعلی نوٹ پھینکتے ہوئے دیکھا گیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مذکورہ یوٹیوبر کے خلاف کارروائی کی اور اسے حراست میں لے لیا۔
انٹرٹینمنٹ
شاہد کپورکی فلم کا سین کاپی کرنے والا یوٹیوبر گرفتار
- by Daily Pakistan
- مارچ 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 862 Views
- 2 سال ago