شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
خاص خبریں
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن 8 خارجی دہشتگرد ہلاک
- by Daily Pakistan
- ستمبر 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 238 Views
- 3 مہینے ago