اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اردن کے فیلڈ ہسپتال کے گردونواح میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بمباری کے نتیجے میں اردنی عملے کے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، یہ غیر انسانی حملہ جنگی جرم اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، وحشیانہ واقعے اور غزہ میں طبی سہولیات پر دیگر حملوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جنگی جرائم کے لیے قابض افواج کو جوابدہ بنایاجائے،عالمی برادری غزہ میں مظالم کے خاتمے کے لیے فوری جنگ بندکرائے۔
پاکستان
غزہ میں اردن کے فیلڈ ہسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری؛ پاکستان کا اظہارِ مذمت
- by Daily Pakistan
- نومبر 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 289 Views
- 1 سال ago