دوحہ:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شرکت کریں گے۔قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خلیجی ریاست کے خلاف اسرائیلی حملے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہ دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں خلیجی ریاست کے خلاف اسرائیلی حملے کے حوالے سے ایک قرارداد کے مسودے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، یہ قرارداد سربراہی اجلاس سے قبل اتوار کو منعقد ہونے والے عرب اور اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ اس وقت عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا انعقاد اپنی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ بزدلانہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے قطر کی ریاست کے ساتھ وسیع عرب اور اسلامی یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے۔
خاص خبریں
دنیا
قطر: عرب اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس آج، اسحاق ڈار نمائندگی کریں گے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 14, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 50 Views
- 1 دن ago