پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام قومی 29 ویں مینز اور 15 ویں ویمنز کراٹے چیمپئن شپ 14 سے شروع ہو گی چیمپئن شپ پاکستان واپڈا کی ٹیمیں ان دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کی دس، دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے،پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان واپڈا کراٹے ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہ محمد شان نے بتایا کہ پاکستان واپڈا قومی کراٹے چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹلز کا بھر پور دفاع کرے گا
کھیل
قومی 29 ویں مینز اور 15 ویں ویمنز کراٹے چیمپئن شپ 14 سے شروع ہو گی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 677 Views
- 3 سال ago