معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ لیڈی گاگا نے ایک بار پھر ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ لیڈی گاگا اپنے منگیتر مائیکل پولانسکی کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران لیڈی گاگا نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ میں محبت میں گرفتار ہونے پر بہت خوش ہوں اور خاندان شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی نے 2020 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور انہیں پہلی بار لاس ویگاس میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔بعد ازاں دونوں شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات کا اعلان کیا اور رواں سال جولائی میں لیڈی گاگا نے مائیکل پولانسکی سے اپنی منگنی کی تصدیق کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا اس سے قبل بھی ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔ماضی میں، اس نے کہا، "میں ماں بننا چاہتی ہوں، ہم اپنے اندر ایک انسان پیدا کرتے ہیں، پھر وہ دنیا میں آتا ہے، اور پھر اس کی دیکھ بھال کرنا ہمارا کام ہے۔
انٹرٹینمنٹ
لیڈی گا گا ایک مرتبہ پھر ماں بننے کی خواہشمند
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 277 Views
- 3 مہینے ago