پاکستان

مبینہ کرپشن کیس ، پرویز الٰہی کی حاضر ی معافی کی درخواست منظور

مبینہ کرپشن کیس ، پرویز الٰہی کی حاضر ی معافی کی درخواست منظور

احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔لاہور کی احتساب عدالت میں پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئے، اے ٹی سی کے جج زبیر شہزاد کیانی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت سابق وزیراعلی پنجاب کے وکلا نے چودھری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے