محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دوسری برسی نہایت خاموشی سے گزر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے والے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان دو سال قبل اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے جنہیں قوم نے شایان شان طریقے سے الوداع کیا۔آج ان کی دوسری برسی منائی جارہی ہے مگر اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں کسی قسم کی کوئی سرکاری سطح پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی،نہ ہی سماجی سطح پر کسی قسم کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھوپھال کے ایک پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئے تھے ،وہ اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئے ۔کراچی یونیورسٹی سے بی ایس ای کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انہوں نے ہالینڈ کا رخ کیا،جہاں انہوں نے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں مہارت حاصل کی اور اس دوران 1974ءمیں جب بھارت نے ایٹمی دھماکہ کیا تو انہوں نے اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم سے رابطہ کیا اور ان سے پاکستان میں ایٹمی توانائی کے حوالے سے خط وکتابت کی جس پر ذوالفقار علی بھٹو نے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی جس پر وہ پاکستان تشریف لائے ۔اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد انہوں نے کہوٹہ کے مقام پر کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کی بنیاد رکھی جو آج ڈاکٹر عبدالقدیر خان ریسرچ سنٹر لیبارٹری کہلاتی ہے۔انہوں نے نہایت کم عرصے میں نہایت محدود وسائل کے باوجود پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔10اکتوبر2021کو مختصر علالت کے بعد وہ خالق حقیقی سے جاملے۔رہتی دنیا تک پاکستانی قوم ان عالمگیر خدمات کو یاد رکھیں گی۔
پاکستان
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دوسری برسی نہایت خاموشی سے گزر رہی ہے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 483 Views
- 2 سال ago