کالم

محسن پنجاب کے مختلف شہروںکے طوفانی دورے

قارئین کرام محسن سپیڈ اپنی برق رفتاری سے جاری وساری ہے سڑکوں ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے منصوبے ہوں یا سیف سٹی پراجیکٹ بابا گرو نانک کا جنم استھان ننکانہ صاحب ہو وزیر اعلی پنجاب صرف لاہور ہی نہیں صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں متحرک نظر ارہے ہیں جس جگہ وزیر اعلی خود نہ پہنچ سکے وہاں پر چیف سیکرٹری پنجا اور آئی جی پنجاب۔ خود پہنچ کر اپنے اپنے زیر انتظام۔ محکموں کے منصوبہ جات اور عوامی مفادات کے حوالے سے کوششیں کرتے نظر آرہے ہیں اور یہ سب صرف اور صرف وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ممکن ہے ورنہ بیورو کریسی صوبہ کے چیف ایگزیکٹو کو ماموں بنانے میں کامیاب نظر آتی تھی اور صوبہ کے اعلی افسران اپنے کمروں تک محدود ہوتے تھے یہ ایک بہترین روایت ہے کے چیف سیکرٹری آئی جی پنجاب کمشنر لاہور ڈوثرن سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور وزیر اعلی کے شانہ بشانہ نظر آتے ہیں یاہاں بات کرتے ہیں وزیر اعلی کے دورہ گوجرانوالہ اور گجرات کی وزیر اعلی محسن نقوی نے 8گھنٹوں میں 2ڈویژن کے برق رفتار دورے کیے ۔گوجرانوالہ کے بعد وزیراعلیٰ محسن نقوی گجرات میں،تھانہ اورہسپتال کا دورہ میں پہنچے جہاں پر،مریضوں کی شکایت پر ایم ایس فوری تبدیل کردیا گیا ہسپتال کی حالت گندگی،بدانتظامی،ادویات باہر سے منگوانے اورٹیسٹ باہر سے کروانے کی شکایات پر وزیراعلیٰ برہم ہوگئے ۔مریضوں کوپیسے واپس کرنے کاحکم دیا وارڈ زمیں ایئر کنڈیشنڈ بند،جہاں چل رہے تھے وہاں دروازے ، کھڑکیاں کھلی تھیں ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکر م کو گجرات آکر صورتحال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔تھانہ لاری اڈا کی عمارت خستہ حالی کا شکار،صفائی نہ انتظام،فرنٹ ڈیسک آپریٹر بھی غائب،چوری کیس پر پیشرفت نہ ہونے پر برہمی کااظہار کیا۔تھانے میں ریکارڈ کھلا پڑا تھا،مال خانہ کی حالت بھی ابتر تھی،ڈی پی اواورڈی ایس پی کو فوری طلب کرلیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ سائیوال کے دوران لینڈ ریکارڈ ای رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کیا گیا،ہسپتال اور این 5برج کا دورہ،کرنے کے ساتھ ساتھ 180بیڈ مشتمل کارڈیالوجی ہسپتال بنانے کی خوشخبری سنائی گئی ۔250 ملین ڈالر کے زیر التواءترقیاتی منصوبے دوبارہ شروع کرنے،پاکپتن، ساہیوال دورویہ سٹرک کی تعمیر کا اعلان،شہر سے گزرنے والی اولڈ جی ٹی روڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ ساہیوال میں 180بیڈز پر مشتمل کارڈیالوجی ہسپتال بنایا جائے گا ، این5برج کےلئے40کروڑ روپے فوری جاری،5 دسمبر تک مکمل کر لیا جائے۔ 73ہزارسرکاری ایکڑزمین کا کرایہ وصول کریں گے، فصلوں کی باقیات کو جلانے پر زیرو ٹالرنس،جرائم پیشہ عناصر اورگینگز کے خلاف بڑے کریک ڈا¶ن کا حکم دیا گیا ساہیوال ہسپتال کا دورہ،مریضوں سے گفتگو،بازار سے ادویات منگوانے پر لواحقین کو پیسے واپس کرنے کی ہدایت، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ننکانہ صاحب میں سیف سٹی پراجیکٹ کاافتتاح کردیا۔محسن نقوی کا سیف سٹی سنٹرکا دورہ،جدید کیمروں کی مدد سے شہر کی مانیٹرنگ وسرویلنس کا جائزہ لیا، اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، آپریشن و مانیٹرنگ روم اور ڈیٹا روم کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی نے دن رات محنت کرکے ننکانہ صاحب سیف سٹی سنٹر کو مکمل کیا،خطیر رقم کی بچت کی، پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ فیصل آباد،گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹس 100ارب روپے سے بننے تھے، ہم 17ارب روپے سے بنائیں گے ، 120دن میں مکمل کریں گے ۔ چاروں صوبوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی یا انتہاپسندی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سکھ یاتریوں کے وزٹ پیکیج میں رہائش ، کھانا ، سکیورٹی،ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں دی جائیں گی، پیکیج کو بہت جلد باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔عوام کا پیسہ،عوام کی امانت ہے،جتنے دن ہیں کوشش ہے ایک پائی بھی ضائع نہ ہو۔ہسپتالوں میں مریض زیادہ ہیں ، ادویات مہنگی ہیں جسے بیلنس کررہے ہیں ۔رواں سال لاہور کی ائیرکوالٹی گزشتہ سالوں سے کچھ بہتر ہے،سموگ کا لیول کنٹرول رہا تو سکول بند نہیں کئے جائیں گئے وزیر اعلی محسن نقوی صوبائی وزرا چیف سیکرٹری آئی جی پنجاب کے ہمراہ بابا گرو نانک کے جنم استھان ننکانہ صاحب بھی گئے اور وہاں پر ننکانہ صاحب گردوارے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور موقع پر ہی سکھ کمیونٹی کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے