پاکستان

مریم نواز کا اے ایس پی شہربانو کو خراج تحسین

مریم نواز کا اے ایس پی شہربانو کو خراج تحسین

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز نے لاہور واقعے میں پولیس افسر اے ایس پی شہربانو کی بروقت کارروائی اور بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ اے ایس پی گلبرگہ شہربانو نے مثالی بہادری، دانشمندی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، اگر وہ بروقت نہ پہنچیں تو حادثے کا خطرہ تھا۔انہوں نے شہربانو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔ دباو¿، تعداد اور حالات کا سامنا کر کے آپ نے قانون، انسانیت کا سر بلند کیا۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ پولیس فورس کا ہر فرد اسی جذبے کے ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے