دنیا

مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمراں ہوں گے: ایرانی قونصل جنرل

مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمراں ہوں گے: ایرانی قونصل جنرل

پاکستان میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمراں ہوں گے۔کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں یوم القدس کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن نوریان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری سے مسلم اقوام میں انتشار کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم پر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں خاموش ہیں۔تقریب میں گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ، وزراء اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ان کے علاوہ قطر، کویت، ترکی، انڈونیشیا، ملائیشیا، اومان اور روس کے قونصل جنرلز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے