خاص خبریں

ملک میں بارشیں ، آسمانی بجلی ، کرنٹ لگنے ، ڈوبنے سمیت دیگر واقعات میں 24 افراد جاں بحق

ملک میں بارشیں ، آسمانی بجلی ، کرنٹ لگنے ، ڈوبنے سمیت دیگر واقعات میں 24 افراد جاں بحق

ملک تیز برسات کے سسٹم کے زیراثر آگیا، مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات بھی پیش آئے، کوہاٹ میں سیلابی ریلا گھر میں داخل ہونے سے 11، ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 اور راولپنڈی میں کرنٹ لگنے اور چھت گرنے سے 3 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے جنوبی، بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔سندھ پنجاب میں خوب پانی برسا اور پنجاب کے کئی اضلاع بھی پانی پانی ہوگئے جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی نے 9 جانیں لے لیں، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور بچی بھی شامل ہے جبکہ 50 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے