محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ آج مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
پاکستان
موسم
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کیساتھ آج مزید بارش کی پیشگوئی
- by Daily Pakistan
- جولائی 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 247 Views
- 5 مہینے ago