ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جڑاوں شہروں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنے لگی ہے جبکہ واسا کی جانب سے بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ نالہ لئی میں مسلسل بارش کے باعث طغیانی کی صورتحال ہے جس کے پیش نظر نالہ لئی کو خالی کروایا جائیادھر لاہور میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں کہیں اور ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت کم ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، جھل مگسی کے علاقے ٹیپری میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، دیگر علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔سوراب کے علاقے کیدر میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے جبکہ گندان جھل ندی میں بھی سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
خاص خبریں
موسم
مون سون کا تگڑا سپیل ، جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی
- by Daily Pakistan
- اگست 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 288 Views
- 4 مہینے ago